Featuredاسلام آباد

پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں

اسلام آباد:عمران خان نے کہا کہ پرویزمشرف نے این آراودیکر سب سے بڑا جرم کیا، اب تو سارے اکٹھے ہوکر کہتے ہیں ہمیں این آراو دیں ملک میں خوشحالی اس وقت آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی

وزیراعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پرعمل سے ہمارے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے، وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو۔ قانون کی بالا دستی نہ ہونے سے ہم پیچھے رہ گئے، بنگلہ دیش اوربھارت ترقی میں پاکستان سے آگے نکل گیا کیونکہ وہاں قانون ہے۔

کوئی بھی قوم قانون کی حکمرانی کے باعث آگے بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، قانون کی وجہ سے برطانیہ میں قبضہ گروپ نہیں ہیں، پاکستان میں قانون کی بالا دستی نہیں اس لئے قبضہ گروپ متحرک ہیں۔ کمزورکو طاقتورسے تحفظ چاہیے ہوتا ہے، انصاف ملنے سے معاشرہ آزاد ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close