Featuredسندھ

نجی اسکولوں میں ضرورت مند طلبا کو فیس میں رعایت دینا لازم قرار دے دیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے ضرورت مند طلبا کی امداد کےلیے نجی اسکولز مالکان کو ماہانہ فیس میں رعایت کی ہدایت جاری کرکے علم دوستی کا ثبوت پیش کردیا

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے تعلیم کو عام کرنے کےلیے انتہائی مثبت اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت اسکول میں کل تعداد کے دس فیصد طلبا کو فیس میں رعایت دینا لازمی ہوگا۔

نجی اسکولوں کو ہدایت پر عمل اور تفصیلات ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : والدین پیر سے بچوں کو اسکولز بھیجیں، وزیراعظم کی اپیل

ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں میں سندھی زبان لازمی پڑھائی جائے اور پوزیشن لینے والے طلبا کو فل اسکالرشپ دی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل آف پرائیورٹ اسکولز نے تنبیہ کی کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close