Featuredسندھ

سرکار نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی

کراچی:بھاری بھر کم بلز کے ستائے ہوئے ہیں جن میں ان سے بھاری ٹیکس اور ٹی وی لائسنس فیس وصول کی جارہی ہے، اب سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے نئے تعینات کردہ ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے مزید 200 روپے کے ایم سی وصولی چارجز بھی بلز میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے الیکٹرک اور کے ایم سی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، ڈائریکٹر کے ای حارث جامی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے بل کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کی ٹیکس وصولی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : شیخ رشید اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوکل ٹیکس کی کلیکشن بہتر ذریعے ہونی چاہئے، کے ایم سی مختلف قسم کے13 ٹیکس وصول کرتی ہے، کے الیکٹرک کے بل کے ذریعہ کے ایم سی 2 ٹیکسز فائر ٹیکس اور کنسروینسی ٹیکس جمع کرنا چاہتی ہے، کے ایم سی اس وقت ان 2 ٹیکسز سے سالانہ 210 ملین روپے وصول کرتی ہے، کے ایم سی کیلئے کے الیکٹرک اپنے بل کے ذریعے 100 روپے سے 200 روپے کے ایم سی کیلئے وصول کرے گی، کے الیکٹرک یہ 2 کے ایم سی کےٹیکسز اپنے 2.56 ملین صارفین سے چارج کرے گی، اگر یہ کلیکشن کا معاہدہ سائن ہوجاتا ہے تو کے ایم سی کو سالانہ 9 بلین روپے ملیں گے۔

سندھ حکومت اس تجویز پر وفاقی حکومت سے بات کر کے کےالیکٹرک کو قانونی اجازت دلوائے گی کہ وہ کے ایم سی کے ٹیکسز وصول کریں۔ ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے پورا وصولی پلان مرتب کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ماہ صوبائی حکومت کے فنڈز سے چلنے والی کے ایم سی مالی طور پر خوشحال ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close