Featuredسندھ

کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کورونا وائرس کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں

ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ایک دن قبل وقت لے کر آئیں جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ویب سائٹ https://dls.gos.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نئے لائسنس یا پہلے سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : خیبر پختون خوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں وہاں پر تعینات عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close