Featuredسندھ

کُنڈ ملیر کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا

کراچی : پانی میں جغرافیائی ردوبدل کے باعث کُنڈ ملیر کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا۔

بلوچستان کے سیاحتی و تفریحی مقام کُنڈ ملیر کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ کافی رقبے پر محیط ہے۔

سن دو ہزار 2010 میں بھی کنڈ ملیر کے ساحلی مقام پر جزیرہ ابھر چکا ہے، پہاڑ نما جزیرہ دو ماہ بعد دوبارہ پانی میں غائب ہوگیا تھا۔

کنڈ ملیر کے پانیوں میں ایک اور جزیرے کا مشاہدہ سن 2000 میں کیا جاچکا ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

29 نومبر سن 1945 کو کنڈ ملیر کے قریب ایک سمندری زلزلہ بھی ریکارڈ ہوچکا ہے۔ کنڈ ملیر کا ساحلی مقام کراچی سے 41 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ اکثر و بیشتر یہ جزیرے ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close