Featuredکھیل و ثقافت

پاک، نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا اسٹیٹس تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئندہ ہفتے کھیلے جانے والے 3 ون ڈے اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سُپر لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں ایک روزہ میچ دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

اسلام آباد پہنچنے پر مہمان ٹیم کا نجی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close