Featuredاسلام آباد

پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور 14نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی سمری کی منظوری کا امکان ہے جبکہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پروینڈرزکیلئےاضافی ڈیوٹی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں 20ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین،ممبران کی تنخواہ،مراعات پررپورٹ پیش ہوگی جبکہ نادراممبران کی تقرری کیلئےوزارت داخلہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیر اعظم عمران خان پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں

قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ2021کاڈرافٹ ، امیگریشن واورسیزایمپلائمنٹ بیورومیں امیگیرنٹس محافظ کی تقرری اور ایف بی آرڈیٹاہیک معاملےپرآپریشنل ایمرجنسی نفاذکافیصلہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

رویت ہلال سے متعلق قانون سازی ، پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری ، دیامیر بھاشاڈویلپمنٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل بھی وفاقی کابینہ ایجنڈےکا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات کےفیصلوں اور ای سی سی کے9 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close