Featuredاسلام آباد

ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے

اسلام آباد: بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے دسویں اوربارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا

کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بارہوں گے۔ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے۔ 50 فیصد مارکس تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے۔

آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے جب کہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل

آئندہ اسمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا بلکہ مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔

سلیبس اپریل یا مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا۔ او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔ سال میں دومرتبہ مئی/جون اور دوسری بار اکتوبر/نومبر میں امتحانات لئے جائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسینیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے، اسکولزفوری طور پرکھولنے کی این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close