Featuredسندھ

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے حوالے سے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق 30 ستمبر تک ہوگا

 کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتے میں صرف ایک دن سیف ڈے ہوگا

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رہے گی تاہم انڈور ڈائننگ کے لئے ویکسینیشن کارڈ ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔ ریسٹورنٹس میں 50 فیصد افراد کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑ ھیں : لاپتہ افراد کیس میں پولیس و رینجرز، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

سینما اور انڈور گیمز پر پابندی ہوگی لیکن جم کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے جاسکیں گے، مزارات مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی اجازت سے کھولے جاسکیں گے، تفریحی پارکس، واٹرپارکس، پبلک پارکس اور سوئمنگ پولز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد اور ریلوے ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

سندھ حکومت نے شادی بیاہ کی ان ڈور تقریبات کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ڈور تقریبات میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی جب کہ اوپن ایریا میں شادی بیاہ کی تقریبات میں 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close