Featuredاسلام آباد

کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی

اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی ، ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں پروگرام کی صوبوں میں حوصلہ افزا کارکردگی سامنےآگئی اور کامیاب جوان پروگرام نے19 ارب کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا

صوبہ پنجاب قرض کی تقسیم اور روزگار پیدا کرنے میں سبقت لے گیا اور صوبہ سندھ کاقرضہ فراہمی اور روزگارمیں دوسرا نمبر ہر رہا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار حقائق سامنے لے آئے اور اعداد وشمار جاری کردیے ، جس کے مطابق پنجاب میں تاحال14 ارب کا قرض نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے ، جس سے صوبے میں 11 ہزار21 نوجوانوں کو قرض ملا اور ہر کاروبار کامیاب ہوا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پروگرام کے قرض سے 22 ہزار 335 نوکریاں پیدا ہوئیں اور مزید 14 ہزار 856 نوجوانوں کوچند دنوں میں قرض مل جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

سندھ میں پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے3ارب کاقرض فراہم کیا ، جس سے 4 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملا، صوبہ سندھ میں 3ہزار نوجوان قرض کی رقم سےاپنا کاروبار شروع کرچکے ہیں ، صوبے میں مزید 3 ہزار سےنوجوانوں کو قرض مل جائے گا، جنہیں اہل قرار دیدیا گیا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ میں 10 ارب تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیاہے،پوری رقم تقسیم کریں گے، جلد ہی کامیاب جوان پروگرام سپورٹس کی دنیا میں بھی تہلکہ مچائے گا ،پروگرام اولمپک، کامیاب جوان ٹیلنٹ کا پتہ لگانے سمیت کھیل کے مواقع پیدا کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close