Featuredبلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کےلئےمطلوبہ تعداد پوری ہے، اپوزیشن کے 23ارکان ہیں مطلوبہ تعدادسےزیادہ لوگ ساتھ ہیں

اپوزیشن رہنما اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ اسپیکر7روزمیں اجلاس بلانےکےپابندہیں، جام کمال کی پالیسیوں سےانکی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کےلوگ نالاں ہیں، تحریک عدم اعتمادکےبعدحکومت نےرابطے کئے مگراب دیرہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

وزیراعلیٰ بلوچستان سے حکومتی و اتحادی ارکان اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ، جس میں اتحادی جماعتوں کےارکان کاجام کمال کی حمایت کا اظہار کردیا ہے۔

ارکان نے گفتگو میں کہا کہ سیاست میں ناراضگی ہوتی رہتی ہے، دوستوں کومنا لیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔
اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، ہم آپ پربھرپوراعتمادکرتےہیں اور آپ کیساتھ کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close