More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا،

 

ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری نے فاروق نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43گواہان میں سے 21 کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : اب ملازمت کی درخواست کیساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا

آصف زرداری نے احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست بھی دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بریت کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک سماعت آگے نہ بڑھائے، سماعت چلائی گئی تو قانون کے انخراف ہو گا، احتساب عدالت پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close