Featuredسندھ

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی:  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کیلئے کام کیا۔

کراچی آمد پر میاں شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، احسن اقبال اور سعد رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

رہائش گاہ آمد پر شہباز شریف نے اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کے مفادات کیلئے کام کیا۔ ہماری سیاست بھی عوام کیلئے ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close