Featuredاسلام آباد

یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں : شیری رحمان

اسلام آباد : نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟

شیری رحمان نے کہاہے کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم کو بیرون ملک دوروں میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کہہ رہی ہے کہ تحائف کی تفصیلات بتانے سے دیگر ممالک سےتعلقات متاثر ہونگے۔شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تو ماضی کی حکومتوں کو بیرون ممالک دوروں پر ملنے والے تحائف کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔

شیری رحمان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعجب کی بات ہے 20 سال سے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے قوائد و ضوابط نہیں بنے، قوائد و ضوابط نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے بہت سے معاملات حل نہیں ہو پاتے، 2021 میں پاکستان کی بیرون سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close