Featuredاسلام آباد

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46ہزار 231ٹیسٹ کیے گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 81 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انگلینڈکےخلاف قومی اسکواڈمیں شامل کھلاڑیوں میں کوروناکی تشخیص

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close