Featuredاسلام آباد

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بارش سلسلہ شروع ہوگیا

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں اچانک بادل آئے اورگرج چمک کے ساتھ برسنا شروع ہوگئے،بارش برسنے سے موسم توخوشگوارہوگیا جبکہ گرمی کا زوربھی ٹوٹ چکا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،اسلام آباد،خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان اورجنوب مشرقی سندھ میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ بارش کا سلسلہ چوبیس ستمبرتک کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ،

یہ بھی پڑ ھیں : آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے

منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، اوکاڑہ، فیصل آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ سر گودھا، میا نوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close