Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ سے مایوسی ہوئی ہے، ہم انشااللہ یہ وقت بھی گزار لیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین نےکہا میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اتنے ہی شائقین بھی۔ اس وقت ہمیں انگلینڈ کی ضرورت تھی۔

جب پاکستان کو مغربی بلاک کی ضرورت تھی تو انھوں نے ہماری مدد نہیں کی۔

انھوں نے مزید کہا ’سکیورٹی دنیا میں کسی جگہ بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ جس طرح مغربی بلاک نے مسئلے کو ہینڈل کیا ہے، اس سے (ہمیں) لگتا ہے کہ ہمیں غیر اہم سمجھا گیا ہے۔‘

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وہ ذہنی تھکاوٹ کا کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ ناکافی ہے۔

اس سے پہلے رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’اپنے وعدے سے دستبردار اور اپنی کرکٹ کی برادری کے ایک ایسے رکن کو اس وقت چھوڑ دینے سے جب اسے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انگلینڈ سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہم انشااللہ یہ وقت بھی گزار لیں گے۔ یہ پاکستان ٹیم کے لیے ایک ویک اپ کال ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے تاکہ ٹیمیں اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے قطار میں لگیں، بغیر کسی عذر کے۔‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close