Featuredسندھ

تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے خوشخبری سنادی

کراچی: اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

تھائی لینڈ سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : تھائی لینڈ کا 58 سالہ مرد 120 بیویوں کو خوش رکھے ہوئے ہے

اس کے علاوہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

 کورونا وبا کے باعث تھائی لینڈ نے سفری پابندی عائد کی تھی، کورونا وائرس کیسز میں کمی کے بعد تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close