Featuredاسلام آباد

(سی اے اے)اور پاکستان(پی آئی اے)میں واجبات کی ادائیگی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)میں واجبات کی ادائیگی کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا،سی اے اے نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا

سی اے اے کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کیلئے بریج نہیں دئیے جائیں گے،پی آئی اے جہاز کیلئے پاور سپلائی بھی سی اے اے سے حاصل نہیں کرسکے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی آئی اے کی آپریشنل سروسز عالمی معیار پر کامیاب قرار

سی اے اے ڈائریکٹر فنانس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کے ذمے سی اےاے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں ، سی اے اے نے پی آئی اے پر مسافروں سے ایئر پورٹ چارجز خود وصول کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے، آئندہ سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گی۔

سی اے اے کو پی آئی اے نے رواں سال مئی سے واجب الادا رقم کی مد میں ہر ماہ 25کروڑ روپے ادا کرنے تھے، تاہم قومی ایئر لائنز نےابھی تک صرف 55کروڑ روپے ہی ادا کےس ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close