Featuredسندھ

سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی: اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وارث رضا کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے، وارث رضا کو لے جانے والے افراد نےکہا کہ تھوڑی دیر میں چھوڑ دیا جائے گا

 

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کو حراست میں لینا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : صحافیوں پر تشدد نے طالبان کے دعوے پر سوالیہ نشان لگا دیا

پی ایف یو جے نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویشناک بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close