Featuredکھیل و ثقافت

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مثبت اشارہ دیدیا

مشکل وقت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ پاکستان کی مدد کوآگیا

نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کےباجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو مثبت اشارہ دیدیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گريو کا کہنا ہے کہ پاکستان سميت کسی بھی ملک کےدورے کےلیے پرعزم ہيں، اپنی ٹيم پاکستان بھيجنے کا ارادہ رکھتے ہيں تاہم ماضی کی طرح ٹور سے قبل تمام ضروری اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ویسٹ انڈیز پلئیرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑيوں سے بات کریں گے، پاکستان سميت کسی بھی ملک کےدورے کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا پلان ہے۔
جونی گريو نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکيورٹی ایکسپرٹس سےرابطے ميں رہيں گے جبکہ تین روز قبل پی سی بی چيف ايگزيکٹو وسيم خان سے رابطہ کیا ہے۔
انگلش پلئیرز ایسوسی ایشن اور وزیراعظم بورس جونسن نے اپنے بورڈ کےفیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close