Featuredپنجاب

صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

لاہور: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا ہے

 

لاہور میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سانحہ مچھ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا،ممشالی خان کا تعلق تح کالعدم تنظیم ریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہا تھا، گوجرانوالہ سے عبدالرحمان نامی دہشت گرد گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کلعدم تنظیم داعش سے ہے، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعہ فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close