Featuredاسلام آباد

پاکستان نے افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی

اسلام آباد :چند روز قبل صدارتی آرڈیننس کے زریعے افغانستان سےتازہ پھلوں کی درآمد پر عائد کردہ سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیاہے صرف افغانستان سے سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے باقی تازہ پھلوں کی افغانستان سے درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں ہوگا

ایف بی آر کے چیف کسٹمز فیسی لیٹیشن اینڈ کمپلائنس عبدالحمید مروت کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کی ایف بی آر حکام نےتصدیق کردی ہے ، ایکسپریس کو دستیاب مراسلے کی نقل کے مطابق مراسلہ کلکٹریٹ کسٹمز پشاور اور کلکٹریٹ کسٹمز کوئٹہ کو ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،افغانستان سے صرف سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ماہ رمضان کی آمد، کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس قوانین تھرڈ ترمیمی آرڈیننس میں افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا، جس پرچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے نمائندہ وفد نے ایف بی آر حکام سے ملاقات میں ایشو اٹھایا ۔ سرحد چیمبر آف کامرس کے تحفظات دور کرنے کیلئے معاملے کا جائزہ لیا گیا جس کی روشنی میں افغانستان سے سیب کے علاوہ باقی تمام تازہ پھلوں کی درآمد پرسیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ صدارتی آرڈیننس میں غلطی سے افغانستان سے تمام تازہ پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد ہوگیا تھا اب دوبارہ آرڈیننس کے ذریعے اس غلطی کی تصحیع کی جائے گی مگر چونکہ افغانستان سے تازہ پھلوں کی کنسائنمنٹ آئی ہوئی تھیں اس لیے یہ مراسلہ جاری کرکے درآمدی پھلوں پر سیلز ٹیکس وصولی سے روکا گیا ہے، البتہ سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس لاگو رہے گا کیونکہ سیب ایران سے آتا ہے اور اس اقدام بارے متعلقہ کلکٹریٹ کسٹمز کو مراسلہ جاری کرکے افغانستان سے درآمد ہونے والے تازہ پر پھلوں پر صفر سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے،صرف سیب کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close