Featuredاسلام آباد

بھارت کا جنگی جنوں پاکستان اوربھارت میں روایتی توازن کوخراب کررہاہے

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیاکی سب سےخوفناک شکل بھارت میں سرائیت کرچکی ہے

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیرمیں مظالم پربھارت کےخلاف جنگی جرائم کاکیس چلانے اور علی گیلانی کی شہداقبرستان میں تدفین کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنوں پاکستان اوربھارت میں روایتی توازن کوخراب کررہاہے، بی جےپی اورآرایس ایس فاشست نظریےپرکام کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق عمران خان نے کہا کہ کشمیرکی سینئرقیادت کوپابندسلاسل کردیاگیا، 13ہزارکشمیری نوجوان کوٖغیرقانونی طورپرحراست میں لیا گیا اورسیکٹروں کشمیری نوجوانوں کوماورائےعدالت قتل کردیاگیا اور مطالبہ کیا کہ کشمیرمیں مظالم پربھارت کےخلاف جنگی جرائم کاکیس چلایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےحال ہی میں سیدعلی گیلانی کی میت تک چھین لی ، اسلام کے مطابق حریت رہنماسیدعلی گیلانی کی تدفین کی اجازت بھی نہیں دی گئی، جنرل اسمبلی علی گیلانی کی شہداقبرستان میں تدفین کامطالبہ کرے ، مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیاکی سب سےخوفناک شکل بھارت میں سرائیت کرچکی ہے، بھارت میں مساجد شہید، اسلامی ورثےکومٹانےکی کوشش ہورہی ہے، 9لاکھ قابض بھارتی فوجی کشمیرمیں ظلم وستم جاری رکھےہوئےہے اور مقبوضہ کشمیر میں اکثریتی مسلم علاقوں کواقلیت میں بدلاجارہاہے، بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کادارومدارمسئلہ کشمیرکےحل میں ہے، پاکستان دیگرہمسائیوں کی طرح بھارت سےامن کاخواہش مند ہے، اس کے لئے بھارت نتیجہ خیزمذاکرت کیلئےسازگارماحول بنائے۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغان جنگ کاافغانستان کےبعدسب سےزیادہ نقصان پاکستان کوہوا،پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف 80ہزارسےزائدجانیں قربان کیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا، امریکی سینیٹرزکوسمجھایاتھاافغانستان میں جنگ مسئلے کاحل نہیں۔

افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی بحران افغانستان میں منڈلارہاہے، 90فیصدافغانی اگلےسال غربت کی لکیرسےنیچےچلیں جائےگے، اس صورتحال سےنمٹنےکاایک ہی راستہ ہےکہ افغان حکومت کومضبوط کیاجائے۔

انھوں نے روز دیا کہ عالمی برادری افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کرے، افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کی تو20سالہ محنت ضائع نہیں ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close