Featuredپنجاب

کنونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزا ہیں

 راولپنڈی: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا 12سال بعد کنٹونمنٹ میں صفایا کردیا

ورکرز کنونشن سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں، ن لیگ نے کوئی معمولی کامیابی حاصل نہیں کی، کنونمنٹ بورڈ اور بلدیاتی الیکشن انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے راولپنڈی سے 7نشستیں حاصل کیں، راولپنڈی والوں آپ نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، پی ٹی آئی نے 13سال پہلے کنٹونمنٹ بورڈ میں آنکھ کھولی، عوام نے پی ٹی آئی کا 12سال بعد کنٹونمنٹ میں صفایا کردیا، پی ٹی آئی کو ہمیشہ کے لیے سیاسی طور پر دفن کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ نہیں حق ہے 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے، 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close