Featuredسندھ

ایک بار پھر سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

کراچی: سمندری طوفان گلاب کے اثرات سندھ پر بھی پڑنے لگے صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی طوفانی بارشوں کاامکان ہے، بارشوں کا سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکا میں آنے والے خطرناک طوفان آئیڈا کی تباہ کاریاں جاری

سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں، کراچی میں ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close