Featuredسندھ

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سےزائداثاثےاوراختیارات کےناجائزاستعمال کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا شرجیل میمن تحقیقات سےمتعلق رپورٹ پیش کرچکے، ان کےخلاف 2ریفرنسزدائرہوچکےہیں جبکہ ان کیخلاف 2 انکوائریزاور2 انوسٹی گیشن جاری ہیں۔

جس پر وکیل شرجیل میمن نے کہا لگتاہے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدخفیہ انکوائریاں بھی کررہاہے، نیب سےتازہ رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکوہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایاجائےنیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدکتنی انکوائریاں کررہاہے؟

عدالت نے نیب کو شرجیل میمن کوبغیراجازت گرفتارکرنےسےروکتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست پرحکم امتناع میں توسیع کردی۔

یہ بھی پڑ ھیں : شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن درخواست کی سماعت 27اکتوبرتک ملتوی کردی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close