Featuredسندھ

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کا افغانستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن جاری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے329غیرملکی کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ پی آئی اے نے اب تک مجموعی طور پر 12خصوصی پروازیں افغانستان کے لیے آپریٹ کیں

ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اب تک 2668غیرملکیوں کا انخلا کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نےچارٹرڈ پروازوں میں بوئنگ777طیارے آپریٹ کیے۔ غیرملکیوں اور دیگر عملے کو اسلام آبادپہنچایا گیا۔ فلائٹس آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایمرٹس ایئرلائن نے جدید طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرلیا

قومی ایئرلائن نے افغانستان میں مشکل حالات کے دوران بھی اپنی فضائی سروس بحال رکھی، افغانیوں سمیت کئی غیرملکیوں کو خصوصی پروازوں کے لیے پاکستان لایا گیا۔

افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کے وقت کابل ایئرپورٹ پر بدترین صورت حال دیکھی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close