Featuredاسلام آباد

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی ہے

ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپےفی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 5روپے25پیسےفی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے،

حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکریگی، قیمتوں میں ردوبدل کا انحصارپٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پرہوگا

اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62پیسےفی لیٹرہے جبکہ ڈیزل پرفی لیٹر5روپے14پیسےپٹرولیم لیوی عائد ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پندرہ ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوا، مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close