Featuredدنیا

طالبان نے فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

کابل : افغان طالبان کا داعش کیخلاف کارروائی کا اعلان ، طالبان نے اسپیشل فورسز کو داعش کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ داعش کے متعدد جنگجو یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں داعش کی پناگاہیں تو موجود نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اس لیے دیا ہے تاکہ داعش جنگجو مستقبل میں طالبان کے لیے مسائل پیدا نہ کرسکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے داعش جنگجوؤں کے خلاف کابل اور ننگرہار میں کارروائیاں شروع کی ہیں، کیونکہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ہونے والے زیادہ تر حملے صوبے ننگر ہار میں ہی کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ امریکا نے نائن الیون 11 ستمبر 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ حملے کے بعد اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ طالبان گزشتہ ماہ افغانستان میں دوبارہ برسراقتدار آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ افغانستان سے تقریبا 20 سال بعد عالمی افواج کا انخلا مکمل ہوا ہے۔

داعش نے 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close