Featuredاسلام آباد

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا۔

کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close