Featuredدنیا

غیر ملکیوں پر پابندی،محمد جاسم الصقرکا اہم قدم

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکیوں پر پابندی کے فیصلے کی منسوخی میں محمد جاسم الصقر نے اہم کردار ادا کیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں چیمبر آفر کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ الصقر کی کاوشوں کی وجہ سے ہی 60 سالہ غیرملکیوں پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن جن کی تعلیم ہائی اسکول یا اس سے کم ہے ان کے لیے ورک پرمٹ کو روکنے کا فیصلہ ہوا تھا بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا، کویتی فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے کے اس اہم اقدام میں الصقر نے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

خیال رہے کہ کویتی حکام نے گزشتہ دنوں غیر ملکیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ 60سال سے زائد عمر کے افراد کے ورک پرمٹ پر پابندی عائد نہیں جائے گی۔

فتویٰ اور قانون سازی کے ایک سینئر ذرائع نے مقامی میڈیا کو تصدیق بھی کی تھی کہ انتظامیہ نے 60 سال یا اس زائد عمر رسیدہ غیر ملکی تارکین وطن کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close