Featuredپنجاب

پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ مستی خیل کی ملاقات کی  اس موقع پر ثناء اللہ مستی خیل نے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلیٰ نے انہیں مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے، منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ عوام میں ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ملکی مفادات کو نظر انداز کئے ہوئے ہے، پی ڈی ایم کے عاقبت نااندیش عناصر نازک حالات میں بھی اپنی منفی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں-

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close