Featuredپنجاب

گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا

لاہور: پنجاب میں گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا گیا  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا عدم اندراج پر مالک مکان ، کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مالکان کو کوپہلے کرایہ دار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا ہوگی، کیونکہ قبضہ گروپ عموماًکرایہ داروں کےروپ میں قابض ہوتےہیں۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1091 مقدمات درج ہوئے اور کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر2 ہزار182 افرادکوگرفتارکیاگیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان کا شہبازشریف کو خط لکھ

رواں سال وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا سیکشن تشکیل دیا گیا تھا، یہ یونٹ صرف قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کو دیکھے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں قائم یونٹ ہر 15 روز بعد قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ بھی لے گا۔ عدالتی کارروائی میں شامل شکایات کو نہیں چھیڑاجائےگا جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close