Featuredسندھ

بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی: ائرپورٹ پر سیکورٹی فورس نے پر بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا

امارات ائیر لائن کی پرواز ذریعے دبئی جانے والے مسافر نے جوتوں میں 1560 گرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کیا، جس کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

اے ایس ایف کے عملے نے بتایا کہ مسافر جوتوں میں بہت مہارت کے ساتھ منشیات لے جانے کی کوشش کررہا تھا مگر عملے نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے روکا اور جوتوں کو مشکوک قرار دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملتان ائرپورٹ پربڑی کاروائی کرتے ہوئےہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مسافر کو روکے جانے پر جب اُس کے جوتے تلاش کیے گئے تو اُن میں 1560 گرام ہیروئن موجود تھی، جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔

کسٹمز نے ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close