More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 برسلز: پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور آج یورپی پارلیمنٹ میں اہم ملاقات کریں گے

گورنر پنجاب کی یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے ملاقات ہوگی ، ملاقات میں جی ایس پی پلس، افغان امن عمل، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بات کی جائے گی۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع پاکستان کا حق ہے ، یورپی یونین کی تمام شرائط پر عمل ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے

اس سے قبل گورنر پنجاب کی ہوم افیئرز کی کمیٹی کے چیئرمین جون فرنانڈو سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں گورنر پنجاب نے جون فرنانڈو کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں آئین اورقانون کی آزادی کا خیال رکھا جاتا ہے۔

گورنرنے افغانستان معاملے پرپاکستان کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close