Featuredاسلام آباد

اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات عائد کرنے کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اعظم سواتی کو 21 اکتوبر کو ا لیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا جبکہ اتنخابی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے حوالے سے بھی جواب مانگا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی جانب سے ا لیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے گئے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزرا سے 23 ستمبر تک جواب اور ثبوت طلب کیے تھے۔

ا لیکشن کمیشن کے نوٹس کا وقت ختم ہوا تو وفاقی وزرا نے جواب جمع نہ کرایا اور مزید ایک ماہ کا وقت مانگ لیا تھا۔

یاد رہے کہ ا لیکشن کمیشن نے وزرا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو 16 ستمبرکو فوادچوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر پیسے لینے اور فواد چوہدری نے چیف الیکشن پر نوازشریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا۔ وفاقی وزرا کی جانب سے پریس کانفرنس میں عائد کیے جانے والے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close