Featuredسندھ

کراچی کے تاجر سے بھتہ وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی: ایس آئی یو پولیس نے تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے چائے کی پتی کے تاجر کو دھمکی آمیز خط دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو پولیس نے منظور کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا کہ ملزم نےچائےکی پتی کےتاجرکودھمکی آمیزخط دیاتھا، خط کےساتھ ملزم نےدوگولیاں بھی دی تھیں۔

عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم متعددبار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے،تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے دو روز قبل کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول ہوئی تھی، بھتےکی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔

بعد ازاں فیروزآباد تھانے میں مدعی ثقلین کی جانب سے بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جس میں مدعی نے کہا تھا کہ دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا، خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close