Featuredپنجاب

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشارورت سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ا یس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں، حکومت اور فوج کے ایک پیج پرہونےسےسسٹم کواستحکام ملتاہے، ہمارا ایک پیج پر رہناناگزیرہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو ، وزیراعظم سےمتعلق بیان عامرڈوگر نے پتہ نہیں کہاں سے ایجاد کیا،وزیراعظم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔

انھوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئےقانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اور تعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close