Featuredپنجاب

بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈارنے ویکسین نہ لگوائی ،جعلی سرٹیفکیٹ تیار کرنے والاشخص گرفتار

لاہور : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بیان میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے قومی اداروں کی ساکھ کونقصان پہنچانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سیاسی شخصیات کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر 7 افراد کو گرفتار کیا، نواز شریف کے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرکے کرکے معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کردیا ہے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close