Featuredسندھ

کمسن بچے کی خطرناک ڈرائیونگ، پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا

کراچی : پولیس ملازمین کے بچوں نےپولیس مہم کی دھجیاں اڑا دیں، پولیس افسر کے 12 سالہ بچے نے ہائبرڈ کار کو اسپورٹس کار سمجھ کر ڈورانا شروع کردیا۔

ویڈیو کے مطابق خود کو پولیس افسر کا بیٹا بتانے والا 12 سالہ بچہ ملیر میلمن گوٹھ سے کار دوڑا ہوا ملیر ماڈل کالونی تک پہنچ گیا۔

کمسن کار ڈرائیور ہائبرڈ کار کو اسپورٹس کار سمجھ کر دوڑا رہا تھا کہ سڑک پر موجود دوسری کار سے جاٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو چوٹ آئی۔

شہری نے گاڑی روک کر چیک کیا تو ڈرائیور کمسن بچہ نکلا، جس نے فوری طور پر رونے اور ہاتھ جوڑنے شروع کردئیے۔

شہری نے بچے سے سوال جواب شروع کیے تو بچہ روتے ہوئے کہنے لگا کہ میرے ابو پولیس میں ہیں اور والدین کی اجازت سے گاڑی لے کر نکلا ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں 12 ڈرائیور کے علاوہ چار دیگر بچے بھی موجود ہیں، جن کی عمریں 3 سال سے لیکر 14 سال کے درمیان ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر میں نظر آرہے بچوں میں سے ایک بچے نے اسکول یونیفارم بھی پہن رکھا ہے ۔

گاڑی کو روکنے والے شہری نے حفاظتی اور قانونی کارروائی کےلیے مددگار 15 کو اطلاع دی اور بچوں کو پولیس کے حوالے کیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین نے بچوں کو دوبارہ گاڑی نہ دینے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد بچوں کو وارنگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close