Featuredپنجاب

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر رن وے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بحال نہ ہوسکا

لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی رن وے بحال نہ ہوسکا

رن وے پر کارگو جہاز کے ٹائر پھٹنے کا واقعہ شام ساڑھے سات بجے پیش آیا تھا۔
جہاز میں سامان بھرا ہونے کی وجہ سے ٹائر تبدیل نہ کیے جاسکے، سامان اور جہاز کا وزن زیادہ ہونے سے طیارے کو ہٹانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیارے کے کپتان کو سامان اتارنے کا حکم دیا ہے، وزنی سامان اتارنے کے بعد جہاز کو رن وے سے ہٹایا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی ایئرپورٹ پر شہبازشریف کے شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل

سامان اتار کر جہاز کو رن وے سے ہٹانے میں مزید کئی گھنٹے درکار ہے، رن وے صبح 4 بجے کلیئر ہونے کا امکان ہے۔
رن وے بند ہونے کے باعث ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز کو ابوظبی میں روک دیا گیا ہے جبکہ دیگر پروازوں کو اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھجوایا جارہا ہے۔

لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی کارگو طیارے کے اڑان بھرنے کے دوران رن وے پر چاروں ٹائر پھٹ گئے تھے، کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی (ایمرجنسی) بریک لگا کر طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close