Featuredسندھ

کراچی میں سردی بڑھ جائے گی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروز میں شہرمیں سردی بڑھ جائےگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہےگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close