Featuredکھیل و ثقافت

آئی سی سی نےٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کمنٹری کریں گے۔

پاکستان کے بازید خان بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، انگلینڈ کے ناصر حسین، ہرشا بھوگلے، این بشپ، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سائمن ڈول، رسل آرنلڈ، انجم چوپڑا، مرلی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج ہوگی، ایونٹ ہال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کا بھی سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔

ورلڈ کپ کے دوران دو سو ملکوں میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد گھنٹوں کی نشریات پہنچائی جائے گی جس میں کرکٹ فینز ایکشن سے بھرپور میچز انجوائے کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کل سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close