Featuredاسلام آباد

عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے

اسلام آباد:  عمران خان کی حکومت کو ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں، 5 سال پورے کریں گے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہے ،5 سال پورے کریں گے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، گزشتہ دسمبر میں بھی آپ نے کہا تھا عمران خان جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں نوازشریف خون کے آنسو رو رہے ہیں، نواز شریف خون کے نہیں مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، نوازشریف جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی اکھاڑ پچھاڑ جوڈو کراٹے کرکے اپنی سیاسی قبر کھودیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی، مریم نواز کی تقریر سے عمران خان کا نام نکال دیں تو اس میں کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے، دنیا بھر کی طرح یہاں بھی تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، ڈالر کی قیمت افغانستان کے حالات کی وجہ سے بڑھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close