Featuredبلوچستان

حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عام انسان کی زندگی کو معیاری بنایا جا سکے

کوئٹہ: گوادر میں چوتھی انٹرنیشنل آف روڈ جیپ ریلی 2021 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا ریلی کے ڈرائیورز میں آپ کو پورے پاکستان سے ڈرائیور ملیں گے اور اس ریلی کی صورت میں آپ کو پاکستانیت نظر آئے گی

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال گوادر ائیرپورٹ پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ویگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے معروف جیپ ریلی ریسر میر نادر مگسی کی قیادت میں ریسرز نے ملاقات کی اور چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد

انھوں نے کہا کہ حکومت نے تواتر کے ساتھ متعدد دھرنوں اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ہیں
ہوشاب دھرنے کے مظاہرین سے بھی مذاکرات کر لئے جائیں گے ،الحمد اللہ میں نے کبھی کسی کو دھرنا دینے سے نہیں روکا حتی کہ میرے گھر کے باہر بھی دھرنے دیئے گئے، ہم گوادر کے عام شہری کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں،

ہماری حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ گوادر کے عام انسان کی زندگی کو معیاری بنایا جا سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close