Featuredاسلام آباد

شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔

شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کےبعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جب کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

یہ بھی پر ھیں : قومی اسمبلی میں رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آمنے سامنے

آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔

اس سے قبل حفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حفیظ شیخ کی 6 ماہ کی مدت 9 جون کو بطور وزیر خزانہ ختم ہونی تھی اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی سے شکست کے بعد ان کا عہدے پر رہنا ناممکن ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close