Featuredاسلام آباد

مہنگائی سے پہلے ہی ستائے ہوئی عوام کے لیے ایک اور بری خبر

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی صارفین کے لیے خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر دو روپے اور 65 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے ۔

سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ۔ جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے8اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close