Featuredسندھ

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن ملک بھر میں جاری

جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

گھروں اور مساجد میں چراغاں، محافل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فضا میں درودو سلام سے فضائیں معطر ہو گئیں۔

دوسری طرف جشن میلاد البنیؐ پر وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کر دی گئی ہیں، لاہور اور کراچی میں بھی روح پرور نظارے دیکھنے کو ملے۔

اُدھر حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کر دیا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سزا معافی میں عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ہو گی، عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کوبھی سپیشل سزا معافی مل سکے گی، عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد قیدیوں پر نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا، 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خاتون قیدیوں ماسوائے سنگین کرائم، دہشتگردی آرڈیننس 1999 پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔ ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر نابالغ بچوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر صدر پاکستان نے سزا معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات کی تھی۔

اُدھر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم اپنے نبی ﷺکی ولادت کے پر مسرت موقع پر پورے ملک میں عید میلاد النبی ﷺ جوش و خروش سے منائیں گے۔ آج صبح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کی میزبانی کریں گے اور دوپہر کو کنونشن سنٹر میں اس دن کی مناسبت سے منائی جانے والی خوشیوں میں شریک ہوں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close