Featuredبلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی، تحریک عدم اعتماد بی اے پی کے ناراض ارکان اسمبلی ایوان میں پیش کریں گے

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے ناراض اور اپوزیشن اراکین نے اپنی عددی اکثریت ظاہر کردی، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے عشائیہ میں 36 اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : جام کمال خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد دم توڑنے لگی

ناراض اور اپوزیشن اراکین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 40اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جام کمال نے اکثریت کا اعتماد کھو دیا وہ اب وزیر اعلیٰ نہیں رہے، جام کمال کے پاس اب بھی وقت ہے کہ استعفیٰ دے دیں، اس پہلے کہ اسمبلی انہیں نکالے وہ خود استعفیٰ دے دیں، وزیراعلیٰ کے خلاف اراکین کی تعداد 40سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے، جام کمال اکثریت کا احترام کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں کیوں کہ اکثریت جام کمال کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، ان کا اصل مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے، مخالفین کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close